16 ستمبر 2011 - 19:30

عراق کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں اٹھائیس افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: عراقی پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے بغداد کے جنوب میں ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔صوبہ نینوا کے گورنر پر بھی حملہ ہوا ہے جس میں ان کو کوئي نقصان نہیں پہنچا لیکن ان کا ایک محافظ زخمی ہوگيا۔موصل شہر میں دو بم دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں فوج اور پولیس کے دس اہلکار زخمی ہوگئے۔بعقوبہ شہر کے مشرق اور مغربی علاقوں میں بھی دو بم دھماکے ہوئے جن میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔مسلح افراد نے فلوجہ میں پولیس کی ایک گاڑی پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر ہلاک ہوگيا جبکہ صوبہ بابل کے صدر مقام بابل کے شمال میں ہونے والے ایک کاربم دھماکے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔عراقی ذرائع کے مطابق عراق میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعات میں امریکہ اور علاقے کے بعض عرب ممالک کا ہاتھ ہے۔
...........

/169